مرکزی حکومت نے گوشت کے کاروبار کے لئے گائے اور بھینس کی خرید و فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔وزارت ماحولیات کی طرف سے کل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اب کوئی
بھی شخص گائے بھینس کو ذبح کرنے کے مقصد سے خرید یا فروخت نہیں سکتا اور
مویشی کو فروخت کرنے سے پہلے مالک کی دستخط شدہ تحریری بیان دینا لازمی
ہوگا۔وزارت
ماحولیات و جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے مویشیوں پر ظلم و
زیادتی کے انسداد ایکٹ کے تحت لائیواسٹاک مارکیٹ ریگولیشن 2017 جاری کیا
گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب کسی بھی گائے یا بھینس کو تب تک مارکیٹ
میں فروخت نہیں کیا جا سکتا جب تک اس کے ساتھ تحریری طور پر یہ منشور نہ
دیا جائے کی جانور کو ذبح کرنے کے مقصد سے فروخت نہیں کیا جا رہا ہے۔